Advertisement

مون سون کا تیسرا سپیل، ملک کے مختلف شہروں میں آج سے 17 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

رواں سال مون سون بارشوں میں 39 شہری جاں بحق اور 103افراد زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Jul 11th 2025, 11:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مون سون کا تیسرا سپیل، ملک کے مختلف شہروں میں آج سے 17 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

ملک کے مختلف شہروں میں آج سے 17 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے تیسرے اسپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے 11 سے 17 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اوربارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گوجرانولہ، حافظ آباد اور وزیرآبادمیں بارشیں متوقع ہیں جب کہ لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ،  نارووال، ساہیوال اور جھنگ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ،  فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر او رمیانوالی میں بھی شدیدبارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 13 سے 17 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان ، مظفرگڑھ، خانیوال، لودھراں، راجن پور، رحیم یارخان اورلیہ میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے ۔

دوسری جانب کشمیر ، گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ  مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بھی 13 سے 17 جولائی کے دوران آندھی اور بارش کی پیشگوئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب  نے مون سون بارشوں سے ہونے  والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

دوسری طرف پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں میں 39 شہری جاں بحق اور 103افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بوسیدہ عمارتیں گرنے کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، آسمانی بجلی گرنے سے 3، کرنٹ لگنے سے 4 اور 8 افراد ڈوب کرجاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح  پر ہے جب کہ چشمہ کے مقام پر درمیانے، کالاباغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کاسلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
اسحاق ڈار کی کمبوڈیائی وزیر خارجہ سے ملاقات ، تجارتی اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی کمبوڈیائی وزیر خارجہ سے ملاقات ، تجارتی اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

  • 14 hours ago
نئے مالی سال 25-2024  کے دوران پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ

نئے مالی سال 25-2024  کے دوران پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ

  • 16 hours ago
پشاور:اسمبلی میں جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوتحریک ا عدم اعتماد آسکتی ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور:اسمبلی میں جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوتحریک ا عدم اعتماد آسکتی ہے، فیصل کریم کنڈی

  • 16 hours ago
سانحہ سوات : انکوائری رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار

سانحہ سوات : انکوائری رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار

  • 14 hours ago
ایف آئی اے کی کارروائی،افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزہ دینے والے دو اہلکار گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی،افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزہ دینے والے دو اہلکار گرفتار

  • 12 hours ago
چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا لاپتہ افراد کے معاملے پر  تشویش کا اظہار 

چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا لاپتہ افراد کے معاملے پر تشویش کا اظہار 

  • 11 hours ago
صارفین کے لیے بڑی خبر: یوٹیوب کا پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان

صارفین کے لیے بڑی خبر: یوٹیوب کا پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان

  • 17 hours ago
اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 11 hours ago
پاک بحریہ کی تقریب تقسیم اعزازات،ایڈمرل نوید اشرف کی خصوصی شرکت

پاک بحریہ کی تقریب تقسیم اعزازات،ایڈمرل نوید اشرف کی خصوصی شرکت

  • 12 hours ago
خضدار: سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق

خضدار: سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق

  • 16 hours ago
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار ہونے پر اسپتال  داخل

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار ہونے پر اسپتال داخل

  • 16 hours ago
پاکستان ہاکی ٹیم میں بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی،حکومتی ذرائع

پاکستان ہاکی ٹیم میں بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی،حکومتی ذرائع

  • 14 hours ago
Advertisement