Advertisement
پاکستان

جرات اور بہادری کی اعلی مثال،حوالدار لالک جان کا 26 یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

صدر مملکت ،وزیر اعظم ،آرمی چیف نیول چیف،ائیرچیف اورمسلح افواج نےبھی بہادرجوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 hours ago پر Jul 7th 2025, 11:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
جرات اور بہادری کی اعلی مثال،حوالدار لالک جان کا 26 یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک:کارگل جنگ کے عظیم ہیر اور نشان حیدر کا اعزاز پانے والے سپوت و حوالدار لالک جان کا آج یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔ وطن کی خاطر ان کی قربانی کو کسی بھی محاذ پر آخری لمحے تک بہادری و دفاع کی اعلیٰ ترین مثال قرار دیا جاتا ہے۔

معرکہ کارگل میں دشمن پر دھاک بٹھانے والے ، پاک فوج کی آن، پاکستان کی شان، حوالدار لالک جان (شہید) نشانِ حیدر 1967ء میں آبائی گاؤں غذر یاسین گلگت میں پیدا ہوئے، وادی غذر جِسے وادی شہداء بھی کہا جاتا ہے۔

لالک جان 12 این ایل آئی کے ایک بے باک نڈر اور بہادر سپاہی کے طور پر اُبھر کر سامنے آئے۔ مئی 1999ء میں حوالدار لالک جان نے اگلے مورچوں پر لڑائی لڑنے کے لئے اپنی خدمات پیش کیں اور ایک انتہائی مشکل اور دشوار گزار پہاڑی چوکی پر دُشمن سے نبرد آزما ہونے کیلئے کمر باندھ لی۔

’قادر‘ پوسٹ آج بھی نازاں ہے کہ اُسے لالک جان جیسا نِڈر محافظ اسے مِلا، 12جون 1999ء کو لالک جان نے دُشمن کی پیٹرول پارٹی پر اچانک ایسا زبردست حملہ کیا کہ دُشمن اپنی لاشیں چھوڑ کر پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا۔

7جولائی کو دشمن تمام دِن حوالدار لالک جان کی پوسٹ پر گولوں سے آگ بر ساتارہا اور پھر اُسی رات 3 مختلف اطراف سے حملہ بھی کر دیا، جس میں حوالدار لالک جان شدید زخمی ہو گئے، تاہم انہوں نے اس کے باوجود محاذِ جنگ سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ حوالدار لالک جان کے جوابی حملے میں دشمن کو بھاری نقصان کے ساتھ منہ کی کھانا پڑی۔

بعد ازاں حوالدار لالک جان دفاع وطن کا عظیم فریضہ سر انجام دیتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گئے۔

ان کی بے مثال جرات اور لازوال قربانی کے اعتراف میں انہیں نشانِ حیدر کا اعزاز عطا کیا گیا۔ قادر پوسٹ کے زبردست دِفاع کا اعتراف دُشمن نے ان الفاظ میں کیا ’کسی بھی سپاہی نے اپنی پوسٹ نہ چھوڑی، یہ دِفاعی جنگ بہادری کی اعلیٰ مثال ہے کہ جو آخری سپاہی اور آخری گولی تک لڑی گئی‘۔

دوسری جانب حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پرفیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت تمام عسکری قیادت نے عظیم ہیرو کو خراج عیقدت پیش کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نےحوالدار لالک جان شہید کوخراج عیقدت پیش کیا،نیول چیف،ائیرچیف اورمسلح افواج نےبھی بہادرجوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہاگیا کہ حوالدار لالک جان نےکارگل کی جنگ میں مادر وطن کےدفاع میں جام شہادت نوش کیا،حوالدار لالک جان نے بےمثال بہادری سے دشمن کے حملوں کو پسپا کیا اور شدید زخمی ہوکربھی پوسٹ کا دفاع  یقینی بنایا۔ حوالدار لالک جان فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کے وقت تک لڑتے رہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ افواج پاکستان اورقوم ان کی قربانی کو بےپناہ احترام کےساتھ یادکرتی ہے۔ شہید کی میراث مسلح افواج کی موجودہ اورآنے والی نسلوں کیلئےمشعل راہ ہے۔

 وزیراعظم، صدر مملکت اور وزیرداخلہ کے جذباتی پیغامات
دوسری جانب وطن کے عظیم سپوت، نشانِ حیدر پانے والے شہید حوالدار لالک جان کے یومِ شہادت پر وزیراعظم، صدرِ مملکت اور وفاقی وزیرداخلہ سمیت پوری قوم نے ان کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف 
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر تاریخ رقم کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہید کی بہادری اور فرض شناسی نئی نسل کے لیے ایک روشن اور قابلِ تقلید مثال ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، اور شہداء اور ان کے اہل خانہ مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری 
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم آج اپنے عظیم ہیرو کی بے مثال بہادری، جرأت اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لالک جان شہید کی حب الوطنی اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور یہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک تابندہ مثال ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گلگت بلتستان کے اس عظیم سپوت کو ”سرحدوں کا ناقابلِ فراموش نگہبان“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لالک جان شہید نے اگلے مورچوں پر جا کر دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو کر جس جرأت اور دلیری کا مظاہرہ کیا، وہ رہتی دنیا تک قوم کا فخر اور تاریخ کا اثاثہ رہے گا۔
 انہوں نے کہا کہ شہید کی بے مثال دلیری نے ثابت کر دیا کہ قومیں جذبۂ شہادت سے جنگیں جیتتی ہیں، اور لالک جان جیسے سپاہی ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

Advertisement
نئے مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ کا شاندار آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند

نئے مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ کا شاندار آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند

  • an hour ago
چیٹ جی پی ٹی نے 10 سالہ نامعلوم بیماری کی تشخیص کر دی، ڈاکٹر بھی حیران

چیٹ جی پی ٹی نے 10 سالہ نامعلوم بیماری کی تشخیص کر دی، ڈاکٹر بھی حیران

  • an hour ago
ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں   مسلسل دوسری شکست، سیریز کینگروز کے نام

ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست، سیریز کینگروز کے نام

  • 4 hours ago
 آپریشن سندور میں بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا،فیلڈ مارشل

 آپریشن سندور میں بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا،فیلڈ مارشل

  • 3 hours ago
مالاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، 162 کنال زمین واگزار، درجنوں عمارتیں سیل اور مسمار

مالاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، 162 کنال زمین واگزار، درجنوں عمارتیں سیل اور مسمار

  • 3 hours ago
الیکشن کمیشن کا مفاد پرست عناصر کو دوٹوک پیغام: بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈہ بند کریں

الیکشن کمیشن کا مفاد پرست عناصر کو دوٹوک پیغام: بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈہ بند کریں

  • 3 hours ago
چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی

چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی

  • 15 minutes ago
برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی جھٹکا، پاکستان مخالف موقف کو پذیرائی نہ مل سکی

برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی جھٹکا، پاکستان مخالف موقف کو پذیرائی نہ مل سکی

  • 3 hours ago
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپےسستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپےسستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 4 hours ago
پاکستان میں پہلی بار ایف بی آر کا مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز نظام متعارف، 92 فیصد کارکردگی میں بہتری

پاکستان میں پہلی بار ایف بی آر کا مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز نظام متعارف، 92 فیصد کارکردگی میں بہتری

  • 3 hours ago
سیف سٹی کراچی کی تکمیل سے جرائم میں نمایاں کمی آئے گی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

سیف سٹی کراچی کی تکمیل سے جرائم میں نمایاں کمی آئے گی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

  • 20 minutes ago
 لیاری بلڈنگ حادثہ ، سندھ حکومت کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

 لیاری بلڈنگ حادثہ ، سندھ حکومت کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

  • 5 hours ago
Advertisement