الیکشن کمیشن کا مفاد پرست عناصر کو دوٹوک پیغام: بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈہ بند کریں
الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں واضح کیا کہ تمام فیصلے آئین و قانون کی روشنی میں، کسی دباؤ، مفاد یا بلیک میلنگ کے بغیر، مکمل آزادانہ طریقے سے کیے جاتے ہیں


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چند مخصوص مفاد پرست عناصر کی جانب سے لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارے، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان پر کیچڑ اچھالنے کی مہم دراصل کمیشن کی ساکھ کو متاثر کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پروپیگنڈا محض مخصوص گروہوں کے مفادات کی نمائندگی کرتا ہے، جو عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ "ایسے عناصر کو بے بنیاد الزامات لگانے اور پروپیگنڈا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔"
بیان میں اس تاثر کو بھی یکسر مسترد کر دیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں چیف الیکشن کمشنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان ہونے والی ملاقات غیر معمولی یا کسی دباؤ کا نتیجہ تھی۔ وضاحت کی گئی ہے کہ یہ ملاقات معمول کی آئینی اور انتظامی مشاورت کا حصہ تھی، جیسا کہ ماضی میں مختلف اعلیٰ حکام سے ہوتی رہی ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ماضی میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ارکان کی متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ جیسے معاملات زیر بحث آئے، باوجود اس کے کہ یہ صدر کے آئینی دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔
اسی طرح پی ٹی آئی کے رہنماؤں — شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، اور محمود خان — کی درخواست پر بھی چیف الیکشن کمشنر نے باقاعدہ ملاقاتیں کیں۔ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بھی سرکاری امور کے حوالے سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی، جیسا کہ دیگر وزرائے اعلیٰ سے بھی کمیشن کے ارکان کی مشاورت ہوتی رہی ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں واضح کیا کہ تمام فیصلے آئین و قانون کی روشنی میں، کسی دباؤ، مفاد یا بلیک میلنگ کے بغیر، مکمل آزادانہ طریقے سے کیے جاتے ہیں، اور ادارہ ایسی منفی مہمات سے مرعوب ہونے والا نہیں۔

آپریشن سندور میں بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا،فیلڈ مارشل
- 5 گھنٹے قبل
نئے مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ کا شاندار آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند
- 3 گھنٹے قبل

سینیٹ انتخابات: خیبرپختونخوا میں 21 جولائی کو پولنگ، 16 امیدوار جنرل نشستوں پر میدان میں
- ایک گھنٹہ قبل
چیٹ جی پی ٹی نے 10 سالہ نامعلوم بیماری کی تشخیص کر دی، ڈاکٹر بھی حیران
- 3 گھنٹے قبل

چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کی ممکنہ سیلابی صورتحال پر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، فوری حفاظتی اقدامات کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان میں پہلی بار ایف بی آر کا مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز نظام متعارف، 92 فیصد کارکردگی میں بہتری
- 5 گھنٹے قبل

مالاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، 162 کنال زمین واگزار، درجنوں عمارتیں سیل اور مسمار
- 5 گھنٹے قبل

سیف سٹی کراچی کی تکمیل سے جرائم میں نمایاں کمی آئے گی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
- 2 گھنٹے قبل

برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی جھٹکا، پاکستان مخالف موقف کو پذیرائی نہ مل سکی
- 5 گھنٹے قبل

سویڈن نے پاکستان کیلئے ویزا سروسز بحال کر دیں
- 41 منٹ قبل