Advertisement

عراق : ہسپتال کے کوروناوارڈ میں آتشزدگی ، اموات کی تعداد 92 ہوگئی

بغداد : عراق کے جنوبی شہر نصریہ میں ہسپتال کے کورونا وارڈ میں لگنے والی آگ سے ہلاکتو ں کی تعداد 92 ہوگئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 15th 2021, 12:16 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز  نصریہ کے الحسین  ہسپتال میں   یہ  افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔آگ   بظاہر آکسیجن کا سلنڈر پھٹنے سے  بھڑک اٹھی جس نے پورے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی میں کم از کم100 سے زائد  افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری طور پر ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ کورونا  وارڈ میں آتشزدگی کی وجہ کیا ہے لیکن  ابتدائی اطلاعات  کے مطابق آگ  آکسیجن سلنڈر کے پھٹنے سےلگی ہے۔ حکام کے مطابق اس ہسپتال  میں یہ نیا وارڈ صرف تین ماہ قبل تعمیر کیا گیا تھا جس میں 70 بیڈز  کی گنجائش تھی ۔ محکمہ صحت کے عہدیدار کاکہنا ہے  کہ آگ لگنے کے وقت کم از کم 63 افراد وارڈ میں موجود تھے ۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آتشزدگی کے مقام پر لواحقین  کے رشتہ داروں اور پولیس میں ہونے والی جھڑپوں میں پولیس کی دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے ۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الخادمی نے ہسپتال  کے سربراہ کی گرفتاری کا حکم  بھی جاری کیا ہے۔

رواں برس اپریل میں دارالحکومت بغداد کے ایک اسپتال میں  آکسیجن ٹینک میں آگ لگنے سے   کم از کم 82 افراد ہلاک ہوگئے تھے  ، اس واقعے کے بعد وزیر صحت  التمیمی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

عراق میں برسوں سے جاری شورش اور افراتفری کی وجہ سے ہسپتالوں  کی حالت  بے حد خراب ہے اورعالمی وبا  کورونا وائرس  کے باعث  عراق کی صحت کا شعبہ شدید دباؤ کا شکار ہے ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق  عراق میں 1.4 ملین  کیسز  ریکارڈ ہوئے ہیں اور کورونا وائرس سے 17ہزار افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔

Advertisement
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 9 گھنٹے قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • ایک دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • ایک دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 2 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • ایک دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • ایک دن قبل
Advertisement