پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
الپائن کلب آف پاکستان اور ماؤنٹینئرنگ کمیونٹی کے مطابق، نانگا پربت کو سر کرنے والوں میں ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن، سہیل سخی، اشرف صدپارہ اور شیر زاد کریم شامل ہیں


پاکستان کے پانچ کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت (8,126 میٹر) کو کامیابی سے سر کر لیا۔ ان میں سے دو کوہ پیماؤں نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے یہ کارنامہ انجام دیا۔
الپائن کلب آف پاکستان اور ماؤنٹینئرنگ کمیونٹی کے مطابق، نانگا پربت کو سر کرنے والوں میں ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن، سہیل سخی، اشرف صدپارہ اور شیر زاد کریم شامل ہیں۔
اشرف صدپارہ کا منفرد اعزاز
مرحوم لیجنڈری کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ نے بھی نانگا پربت سر کر لی، جس کے بعد وہ پاکستان میں موجود تمام پانچ 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں شامل ہو گئے۔
بغیر آکسیجن کے کامیابیاں
کوہ پیماؤں اشرف صدپارہ اور سہیل سخی نے نانگا پربت کو مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کیا — جو کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔
دیگر کوہ پیماؤں کی کامیابیاں
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رانا حسن جاوید نے نانگا پربت سر کرنے والی ٹیم میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ان کی دوسری 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہے، اس سے قبل وہ گیشربرم ٹو سر کر چکے ہیں۔
ان کے ساتھ وادی ہوشے سے تعلق رکھنے والے علی حسن نے بھی چوٹی سر کی۔
ہنزہ، علی آباد کے سہیل سخی نے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے نانگا پربت کی چوٹی پر قدم رکھا۔ یہ ان کی چوتھی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہے، اور وہ پہلے بھی کے ٹو، جی ون، اور جی ٹو کو بغیر آکسیجن کے سر کر چکے ہیں۔
ہنزہ سے ہی تعلق رکھنے والے شیر زاد کریم دوپہر ایک بجے نانگا پربت کی چوٹی پر پہنچے۔

بلوچستان: 1500 فلاحی تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ
- 11 گھنٹے قبل

اسرائیل نے یمن سے حملے کے متاثرہ بین گوریون ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دیں
- 11 گھنٹے قبل

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 17 گھنٹے قبل

یوم عاشور کے پُرامن انعقاد پر وزیراعظم کا سیکیورٹی اداروں، صوبائی حکومتوں کو خراج تحسین
- 11 گھنٹے قبل

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے
- 11 گھنٹے قبل

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کے 2 کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے
- 11 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیئے
- 17 گھنٹے قبل

بھارت کی برمنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
- 10 گھنٹے قبل

یوم عاشور کے جلوس ملک بھر میں پُرامن اختتام پذیر، سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین
- 12 گھنٹے قبل

کربلا کے بعد فلسطین جیسی قربانی کی مثال نہیں ملتی، وزیر دفاع
- 11 گھنٹے قبل

لاہور سے اسکردو جانے والی پرواز کو پرندہ ٹکرانے پر واپس لینڈ کرایا گیا، پرواز منسوخ
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاری، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل