وزیر دفاع نے عالم اسلام کے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ غزہ کی خونچکاں تصاویر دیکھتے ہیں مگر کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھاتے


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یوم عاشور کے موقع پر سیالکوٹ میں جلوسِ عزاء میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کے بعد ایسی عظیم قربانی کی مثال دنیا کے کسی بھی خطے میں نہیں ملتی، جیسی آج فلسطین کے مظلوم عوام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن کربلا کے عظیم واقعے کی یاد دلاتا ہے، اور اہلِ تشیع برادری اسے عالمِ اسلام میں انتہائی عزت و احترام کے ساتھ مناتی ہے۔ لیکن دوسری طرف، غزہ آج کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے، جہاں معصوم مسلمان بچوں اور عورتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، مگر عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا اسلام کو ایک بار پھر قربانی کے لہو کی ضرورت ہے؟ فلسطینی عوام کی استقامت اور قربانیاں امام حسینؓ کی عظیم شہادت کے تسلسل کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشور پر عائد پابندیوں کو بھارتی حکومت کی اسلام دشمن پالیسیوں کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ مودی حکومت کے تکبر کو وقت نے پہلے ہی خاک میں ملا دیا ہے۔
وزیر دفاع نے عالم اسلام کے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ غزہ کی خونچکاں تصاویر دیکھتے ہیں مگر کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھاتے۔ لاکھوں افراد غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر چکے ہیں، مگر بدقسمتی سے کسی اسلامی ریاست نے یہ جذبہ منظم انداز میں پیش نہیں کیا — حتیٰ کہ پاکستان میں بھی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایمان، انسانیت اور مظلوموں کے تحفظ کے لیے اب عالم اسلام کو بیدار ہونا ہوگا۔ آج بھی فلسطینی بچے قطاروں میں کھڑے ہو کر کھانے کے انتظار میں گولیاں کھا رہے ہیں، اور امت مسلمہ کو یوم عاشور کے جذبے کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے
- 6 گھنٹے قبل

یوم عاشور کے جلوس ملک بھر میں پُرامن اختتام پذیر، سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین
- 6 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیئے
- 12 گھنٹے قبل

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 12 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے قطری تجویز پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی
- 12 گھنٹے قبل

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کے 2 کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیل نے یمن سے حملے کے متاثرہ بین گوریون ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دیں
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان: 1500 فلاحی تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ
- 5 گھنٹے قبل

لاہور سے اسکردو جانے والی پرواز کو پرندہ ٹکرانے پر واپس لینڈ کرایا گیا، پرواز منسوخ
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاری، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

یوم عاشور کے پُرامن انعقاد پر وزیراعظم کا سیکیورٹی اداروں، صوبائی حکومتوں کو خراج تحسین
- 5 گھنٹے قبل

بھارت کی برمنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
- 5 گھنٹے قبل