قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
محمد مسرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ٹیم کے ساتھ میرا باب اب ختم ہو چکا ہے، تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور نے اپنی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیار کر لی ہے، جس کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے معاہدے میں توسیع نہ کیا جانا بتایا گیا ہے۔
محمد مسرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ٹیم کے ساتھ میرا باب اب ختم ہو چکا ہے، تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ میں کسی مایوسی یا افسوس کے بغیر رخصت ہو رہا ہوں اور ہمیشہ پاکستان کرکٹ کا حصہ رہوں گا۔"
نئے کوچز کی تقرری کا عمل جاری
ذرائع کے مطابق، مسرور کا پی سی بی کے ساتھ معاہدہ سیریز ٹو سیریز کی بنیاد پر تھا، اور بورڈ اب سپورٹ اسٹاف میں تبدیلی کی پالیسی کے تحت نئے چہرے لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
پی سی بی نے قومی ٹی 20 ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے لیے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کوچ شین میکڈرمٹ کو نیا فیلڈنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شین میکڈرمٹ اس سے قبل آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ کوچنگ خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مزید برآں، گرانٹ لوڈن کو ٹیم کا اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
غیرملکی کوچز کے لیے اشتہار، شارٹ لسٹنگ جاری
خیال رہے کہ پی سی بی نے کچھ عرصہ قبل کوچنگ اسٹاف کے لیے اشتہار جاری کیا تھا اور ذرائع کے مطابق، بورڈ کی توجہ غیرملکی کوچز پر مرکوز ہے۔ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں بھی بڑی تعداد غیرملکی ماہرین کی ہے۔
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر
- 2 دن قبل
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت
- 2 دن قبل
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی
- 2 دن قبل

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق
- 2 دن قبل
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
- ایک دن قبل
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟
- ایک دن قبل

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی
- 2 دن قبل
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
- 2 دن قبل



