انہوں نے کہا کہ عمران خان کی واضح ہدایت پر 10 محرم کے بعد تحریک انصاف اپنی سیاسی تحریک کا باقاعدہ آغاز کرے گی، جس کے لیے پارٹی کی سطح پر منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے 10 محرم الحرام کے بعد نئی سیاسی تحریک کے آغاز کی ہدایت دے دی ہے۔ وہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔
علیمہ خان کے مطابق، عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ "27ویں آئینی ترمیم کے بجائے ملک میں بادشاہت نافذ کر دی گئی ہے۔" ان کے بقول عمران خان کا مؤقف ہے کہ موجودہ نظام عوام کو غلامی سے نجات نہیں دلا سکتا، اور اگر یہی حالات برقرار رہے تو "جیل ہی بہتر ہے۔"
انہوں نے عمران خان کی جیل میں موجودہ حالت پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم روزانہ 22 گھنٹے سیل میں بند رہتے ہیں اور انہیں صرف دو گھنٹے باہر آنے کی اجازت ملتی ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کو نہ کتابیں دی جا رہی ہیں، نہ بچوں سے بات کرنے کی اجازت ہے، اور تمام بنیادی سہولیات واپس لے لی گئی ہیں۔
علیمہ خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی جیل سہولیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ریسٹ ہاؤس میں رکھا گیا تھا، جہاں کھانے گھر سے آتے تھے اور سینکڑوں افراد ان سے ملاقات کر سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی واضح ہدایت پر 10 محرم کے بعد تحریک انصاف اپنی سیاسی تحریک کا باقاعدہ آغاز کرے گی، جس کے لیے پارٹی کی سطح پر منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

گورنر کامران ٹیسوری کا اداکارہ حمیرا کی تدفین کے انتظامات کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ کی پراسرار موت: عدالت میں قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست
- 3 گھنٹے قبل

مون سون کی تباہ کاریاں: بارشوں سے 11 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت نے ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 پر دستخط کر دئیے،ملک میں پہلی بار ریگولیٹری اتھارٹی قائم
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے ،فیلڈ مارشل
- 4 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی ممکنہ نااہلی، الیکشن کمیشن نے 15 جولائی کو سماعت مقرر کر دی
- ایک منٹ قبل

ثمربلور نے ن لیگ میں شمولیت کے بعد مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کرا دیے
- 36 منٹ قبل

روس: پاکستان کو معیشت اور توانائی میں اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتے ہیں
- 3 گھنٹے قبل
شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ کی کامیابیاں، چیئرمین ایچ ای سی کی تعاون کی یقین دہانی
- ایک گھنٹہ قبل

فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل