اس معاملے پر سعودی عرب سے بھی بات چیت کی گئی ہے تاکہ معاہدہ ابراہیمی کے دائرہ کار کو وسیع کیا جا سکے،ٹرمپ


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےدعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں مستقل طور پر جنگ بندی کے حوالے سے حماس کا جواب 24 گھنٹوں میں آجائےگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر اور امریکا کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی جو نئی تجاویز حماس کو پیش کی گئی تھیں حماس اس تجویز کردہ جنگ بندی پر دیگر مزاحمتی گروپوں سے مشاورت کررہی ہے اور ممکنہ طور پر اگلے 2 دن میں جواب دے سکتی ہے۔
اس کے علاوہ جمعہ کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امکان ہے غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب اگلے 24 گھنٹوں میں آجائےگا۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ اس معاملے پر سعودی عرب سے بھی بات چیت کی گئی ہے تاکہ معاہدہ ابراہیمی کے دائرہ کار کو وسیع کیا جا سکے۔
خیال رہے کہ یہ معاہدہ ان کی سابقہ صدارت کے دوران خلیجی ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے حوالے سے سامنے آیا تھا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور غزہ کی وزارت صحت کے مطابق بدھ اور جمعرات کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 94 فلسطینی شہیدکردیے گئے جن میں سے 45 افراد امداد کے حصول کی کوشش کے دوران شہید کیے گئے۔

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 4 hours ago

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
- 5 hours ago

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال
- 4 hours ago

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان
- 4 hours ago

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش
- 5 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 3 hours ago

وزیر اعظم کا حالیہ تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ
- 4 hours ago

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی
- 4 hours ago

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 3 hours ago

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 2 hours ago

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
- 4 hours ago