کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع، دو افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ
گلشن اقبال، رضویہ، ناظم آباد، لیاقت آباد، شریف آباد، عزیز آباد، دستگیر، حسین آباد، گولیمار، جہانگیر آباد، عثمانیہ سوسائٹی اور دیگر علاقوں میں بارش کے آغاز کے بعد سے بجلی بند ہے


شہر قائد میں ہفتہ کی رات ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی نظام زندگی متاثر ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جب کہ دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، گلشن اقبال، رضویہ، ناظم آباد، لیاقت آباد، شریف آباد، عزیز آباد، دستگیر، حسین آباد، گولیمار، جہانگیر آباد، عثمانیہ سوسائٹی اور دیگر علاقوں میں بارش کے آغاز کے بعد سے بجلی بند ہے۔
شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کے-الیکٹرک کی ہیلپ لائن پر کال کرنے کے باوجود کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جا رہا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق، کے-الیکٹرک کا نظام نہ صرف بوسیدہ ہو چکا ہے بلکہ معمولی بارش کے بعد بھی متعدد فیڈرز ٹرپ ہو جاتے ہیں۔
دوسری جانب بارش کے دوران دو مختلف افسوسناک واقعات پیش آئے۔ لیاری کے علاقے بکرا پیڑی پل کے نیچے دیوار گرنے سے ایک شخص ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسرا واقعہ سائٹ ایریا کے لیبر اسکوائر ممتاز مسجد کے قریب پیش آیا جہاں ایک کمپنی میں کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان کامران ولد اصغر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف کراچی میں بارش کے بعد 200سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
ذرائع کےای کے مطابق گلشن معمار، سرجانی، ناظم آباد، گلشن اقبال کے فیڈرز ٹرپ ہوئے، اولڈسٹی ایریا، جمشید ٹاؤن، نیوکراچی، سرجانی، نارتھ ناظم آباد میں بجلی معطل ہے۔ ماڑی پور، لیاری،کیماڑی، ہاکس بے، قائدآباد بھی بجلی سے محروم ہیں۔اس کے علاوہ پی آئی بی، کورنگی اور پی ای سی ایچ ایس کےعلاقے بھی فیڈرز ٹرپ ہونے سے متاثر ہیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل





