اسلام آباد : نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ۔

جی این این کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کاکہنا ہے کہ جن شہریوں نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں نادارا آفس سہولیات فراہم نہیں کرے گا ۔ سہولیات فراہم نہ کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کے کہنے پر کیا گیا ہے۔ نادرا کے مطابق اس حوالے سے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نادرا کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔نادرا حکام کے مطابق ملک بھر میں دو لاکھ افراد نادرا آفس آتے ہیں ، بغیر ویکسین کے افراد کو نادرا آفس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ حکام کے مطابق نادرا آفس میں داخلے کے لیے کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔ تمام نادرا دفاتر میں این سی او سی کے احکامات کے مطابق ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔
پاکستان بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے جس کے لیے ہسپتالوں میں ویکسینیشن سنٹرز سمیت اب موبائل ویکسین مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں18 سال سے زائد افراد جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا ، ، کینسینو اور فائزر بھی استعمال کی جارہی ہے۔ ملک بھر میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 2 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- a day ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- a day ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- a day ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- a day ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- a day ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 5 hours ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 2 days ago


