Advertisement

شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں، عالمی ادارہ صحت کاانتباہ

جنیوا : عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کورونا کی ایک سے زائد قسم کی ویکسین نہ لگوائیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 14th 2021, 12:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے پیر کو مختلف مینوفیکچررز سے COVID-19 ویکسین  کی آمیزش اوراس کی مختلف  اقسام بارے  مشورہ دیتے ہوئے اسے ایک "خطرناک رجحان" قرار دیا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت  کی چیف سائنسدان ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا ہے کہ مختلف کمپنیوں کی ویکسینز لگوانا خطرناک ہے۔ کیونکہ اس کے انسانی  صحت  پر  اثرات کے بارے میں ابھی زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

آن لائن بریفنگ میں ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ  لوگوں میں الگ الگ دواساز کمپنیوں کی ویکسین ‏کو ملانے کا رجحان بغیر کسی ٹھوس شواہد اور کم تجرباتی ڈیٹا کی بنیاد پر پروان چڑھ رہا ہے،  اگر لوگ خود فیصلہ کرنے لگیں کہ انہیں مزید ویکسین لگوانی ہے تو اس سے افراتفری پیدا ہوگی۔ یہ ‏ممالک میں انتشار کی صورتحال کو جنم دے سکتا ہے کہ شہری اپنے طور پر فیصلہ کرنے لگ ‏جائیں کہ کون دوسری، تیسری اور چوتھی اور کس قسم کی خوراک لے گا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مختلف ممالک کی ‏جانب سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ دو مختلف قسم کی کورونا ویکسین کی الگ الگ خوراکیں ‏لی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے دو چینی ویکسینز کوکوویکس کاحصہ بنالیا ہے ،  یہ ویکسینزجولائی سے دستیاب کی جائیں گی۔  ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنسدان   نے  پریس کانفرنس  میں عالمی ویکسین الائنس نے سائنوفارم ویکسین  اورکوروناویک  کےپیشگی خریداری کے معاہدوں پر دستخط کرلئے۔

خیا ل رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فائزربائیو این ٹیک، ایسٹرازینیکا، جانسن اینڈ جانسن، سائنو فارم اور موڈرنا ، سائنوفام کی کووڈ ویکسینز کی منظوری دی جاچکی ہے۔

Advertisement
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • ایک دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 13 گھنٹے قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
Advertisement