Advertisement
تجارت

صارفین کے لیے اچھی خبر،قائمہ کمیٹی نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی

بجٹ میں سولر کی درآمد پر اچانک 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا، کمیٹی ارکان

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 5:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صارفین کے لیے اچھی خبر،قائمہ کمیٹی نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی

اسلام آباد: سولر پینلز کے صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے،قائمہ کمیٹی نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کےمطابق سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہواجس میںقائمہ کمیٹی نےسولرپر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنےکی سفارش کردی۔

دوران اجلاس کمیٹی اراکین نےکہابجٹ سے پہلےمخصوص لوگوں نے سولر امپورٹ کرکےذخیرہ کرلئے،بجٹ میں سولر کی درآمد پر اچانک 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

 جبکہ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سولر پر ٹیکس واپس لینےکامطالبہ کردیا،کہاپی آئی اےکو نئےطیاروں کی لیزپرسیلز ٹیکس سےاستثنا دیا گیا،یہ امتیازی قانون ہےورنہ یہ تمام ایئر لائنز کیلئے ہونا چاہئے،یہ تجویز جیسے ہی پاس ہوگی ،عدالت میں چیلنج ہو جائے گی۔

 اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہوائی جہاز کو کیپٹل گڈز کے طور پر لینے سے ایئرلائن متاثر ہوتی ہے،اس تجویز پر اٹارنی جنرل سے بات کر کے دوبارہ کمیٹی میں لائیں گے۔

Advertisement