Advertisement
علاقائی

سانحہ 9 مئی:  تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز کی ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر گل نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 16th 2025, 8:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سانحہ 9 مئی:  تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز کی ضمانت منظور

لاہور:سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی سانحہ9مئی تھانہ شادمان نذر آتش کیس  میں  ضمانت منظور کر لی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر گل نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا  ہے۔

دوران سماعت عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔

عدالت میں عمر سرفراز چیمہ کے وکیل حسن یوسف شاہ دلائل کیلیے پیش ہوئے ، عمر سرفراز  چیمہ نے جیل ضمانت کی درخواست دائر کی تھی،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر گل نے فیصلہ سنایا ۔

Advertisement