Advertisement
تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک دفعہ پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں1500 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 24 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار روپےہو گئی ،صرافہ ایسوسی ایشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 14th 2025, 3:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک دفعہ پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی: ایران اسرائیل جنگ کے باعث دنیا بھر کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں1500 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 24 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار روپےہو گئی ۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1206 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں دس گرام سونے کی نئی قیمت  3 لاکھ 11 ہزار 213 روپےہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی عالمی قیمت 3,432 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا4600 روپے مہنگا ہوا تھا۔

Advertisement