Advertisement
تجارت

ایران اسرائیل جنگ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان 

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد جمعہ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 14th 2025, 12:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران اسرائیل جنگ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان 

اسلام آباد:اسرائیل ایران جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 71.81 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 73.79 ڈالر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 76.14 ڈالر سے بڑھ کر 78.68 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 16 جون 2025 سے پیٹرول کی قیمت میں 4.38 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5.02 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔
جبکہ موجودہ تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی لاگت 137.02 روپے سے بڑھ کر 141 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 140.92 روپے سے بڑھ کر 145.58 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد جمعہ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

Advertisement