Advertisement
علاقائی

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک دفعہ پھر زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف ہراس

واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 39 بار ز لزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 14th 2025, 11:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک دفعہ پھر زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف ہراس

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک دفعہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لوگ کلہ طیبہ اور دورد پاک کا ورد کرتے ہوئے اپنے دفترووں اور گھروں سے باہر نکل آئیں۔

 زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ ملیر سے 12 کلومیٹر جنوب میں آیا۔

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد، گلزار ہجری، یونیورسٹی روڈ  اور اس  کے اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

انہوںمزید نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں اور یہ جھٹکے کب تک  جاری رہ سکتے ہیں یہ بتانا ناممکن ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ 2009 میں بھی لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہوئی تھی، اس وقت  2 ماہ سے زائد تک معمولی شدت کے زلزلے ریکارڈ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 39 بار ز لزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔

Advertisement