Advertisement
علاقائی

کراچی میں رات گئے ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 12th 2025, 9:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی میں رات گئے ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد سمیت ملیر اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک بج کر 44 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر اور اس کے اطراف کا تقریباً ایک کلومیٹر کا علاقہ رہا۔ اگرچہ زلزلے کی شدت نسبتاً کم تھی، تاہم شہریوں نے لرزتے ہوئے زمین کو واضح طور پر محسوس کیا۔

Advertisement