Advertisement
پاکستان

مون سون : کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش

لاہور : ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور ، اسلام آباد، کراچی، خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ابر رحمت سے گرمی کے ستائے عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 13th 2021, 1:14 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  گرمی سے پریشان عوام  نے سکھ کا سانس لیا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، ٹھنڈی ہواؤں اور بادل برسنے سے حبس کی شدت میں کمی آگئی۔لاہور ،  اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور  میں پیر سے جمعرات تک بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔

پنجاب کے مختلف  شہروں   گوجرانوالہ،  میانوالی ، ظفر وال ، مریدکے، ڈسکہ، پنڈ دادن خان، کالا باغ میں بھی ابر رحمت جم کر  برسا جبکہ  سیالکوٹ میں تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ ایبٹ آباد، گلیات اور مانسہرہ میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد مقامات پر بھی بادل خوب برسے۔ تیز بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

سندھ میں بھی شدید گرمی کے بعد بادلوں نے دستک دے دی۔ کراچی میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔ کراچی میں صدر، ملیر، لانڈھی، اسٹیل ٹاؤن، گلشن اقبال، اولڈ سٹی ایریا، صفورا، صدر اور ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔بارش کا آغاز ہوتے ہی کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سڑکیں گیلی ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔ سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ میر پورخاص، حیدر آباد، سکھر، بینظیرآباد اور سانگھڑ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

Advertisement
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 4 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • ایک دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 4 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 4 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
Advertisement