Advertisement
تجارت

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے اضافےکے بعد 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر May 31st 2025, 11:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ

 حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے اضافےکے بعد 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Advertisement