یہ فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور ماحولیاتی بہتری کے پیش نظر کیا گیا ہے،محکمہ داخلہ پنجاب


لاہور: پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کےپیش نظر صوبے بھر میں5 جون سے 11جون دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ احکامات کے مطابق 5 جون سے 11 جون تک متعدد سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ عید قرباں کےموقع پرپنجاب میں کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں جمع کرنےپرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر سری پائے اور دیگر جانوروں کی باقیات جلانا، دریاؤں، نہروں، جھیلوں اور ڈیمز میں نہانا، تیرنا اور کشتی رانی، جانوروں کا فضلہ یا اوجھڑی مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھینکنا ،غیر منظور شدہ مقامات پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور ماحولیاتی بہتری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مذکورہ سرگرمیاں نہ صرف عوامی تحفظ اور صحت عامہ کیلئے خطرہ ہیں بلکہ شہریوں میں اضطراب کا بھی باعث بنتی ہیں۔
انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago





