Advertisement
علاقائی

شیخوپورہ: پیپر مل میں زہریلی گیس پھیل گئی، دم گھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق

گیس لیکج کے باعث ابتدائی طور پر 8 مزدور بے ہوش ہوئے تھے جن میں سے 3 موقع پر ہی دم توڑ گئے،ریسکیو حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 27th 2025, 11:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شیخوپورہ: پیپر مل میں زہریلی گیس پھیل گئی، دم گھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق

شیخوپورہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ایک نجی پیپر مل میں زہریلی گیس پھیل گئی جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فلائنگ پیپر مل خانپور میں پیش آیا، فیکٹری میں پلپ والے ٹب کے اندر کام کرتے ہوئے مزدور زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوکر گرگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکج کے باعث ابتدائی طور پر 8 مزدور بے ہوش ہوئے تھے جن میں سے 3 موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 5 کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک مزدور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ، چار مزدور اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 40 سالہ عباس، 19 سالہ بلال، 30 سالہ علی حیدر ، 30 سالہ شعیب عبدالستار شامل ہیں ۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔

Advertisement