Advertisement
ٹیکنالوجی

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال سعودی حکومت کی جانب سے حج کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے،ماہرین

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 24th 2025, 1:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب کا غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

مکہ: سعودی عرب کی جانب سے غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرون کی مدد سے مکہ مکرمہ کی حدود میں نگرانی کی جارہی ہے جب کہ ڈرون کی مدد سے  روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
سعودی حکام کے مطابق یہ جدید نظام غیرقانونی حجاج کو پہچاننے اور انہیں روکنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ ڈرونز کی مدد سے نہ صرف مکہ کی گلیوں بلکہ پہاڑی راستوں پر بھی کڑی نگرانی کی جاسکتی ہے، جہاں سے غیرقانونی حجاج داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ مکہ مکرمہ میں حج پرمٹ کی جعلی اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشیا کے 4 افراد کو زیرحراست لیا گیا ہے۔
پکڑے گئے افراد کے گھر سے مزید 14 افراد گرفتار کیے گئے جن میں سے کسی کے پاس بھی حج پرمٹ نہیں تھے۔
ماہرین کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال سعودی حکومت کی جانب سے حج کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال غیرقانونی حجاج کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کا سہرا کسی حد تک اس جدید نظام کو بھی جاتا ہے۔

Advertisement