Advertisement
علاقائی

سوات میں دو گروپوں کے درمیان تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاںبحق، 11افراد زخمی

سوات ( شہزاد نوید رپورٹر جی این این سے ) آلو کی فصل کے تنازعے پر دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے باعث 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی ہوگئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 11th 2021, 9:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کے علاقہ کالام  کینئی بانڈہ میں آلو کی فصل پر کالام اور اہلیان اتروڑ کے مابین تصادم ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدید لڑائی کی شکل اختیار کر لی ہے ۔ دونوں اقوام نے ایک دوسرے کے خلاف محاذ کھول دیا، ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دونوں جانب سے اب تک پانچ افراد جاںبحق جبکہ 15سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس اور پاک فوج کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی ہے ۔

تاہم فائرنگ کا تبادلہ تا حال جا ری ہے۔ علاقہ مشران اور انتظامیہ کے افسران معاملے کو حل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اتروڑ میں کالام کے ڈرائیوروں اور کالام میں اتروڑ کے ڈرائیوروں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنا کر یرغمال بنایا گیا ہے ،جبکہ تصادم کے باعث مذکورہ علاقوں میں سیاح بھی پھنس گئے ہیں۔ اہلیان اتروڑ سے زخمی ہونے والوں کو دیر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کالام کی جانب سے زخمیوں کو مدین اور خوازہ خیلہ کے اسپتالوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے مابین سیز فائر کرادی گئی ہے،اب تک دونوں فریقین سے پانچ افراد جاںبحق جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ کے مطابق دونوں اقوام کے درمیان مٹلتان اور اوشو اقوام نے سیز فائر کرائی ہے جبکہ یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لئے کوششیں کی جا رہی ہے۔آرمی،پولیس اور انتظامیہ موقع پر موجود ہے اور حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

Advertisement
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 16 گھنٹے قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
Advertisement