Advertisement
تجارت

فیصل آباد :  نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں آل پاکستان بزنس کمپیٹیشن کا کامیاب انعقاد

تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف بزنس مین اور چیئرمین ینگ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان  محمد شعیب بٹالوی تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 20th 2025, 5:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیصل آباد  :  نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں آل پاکستان بزنس کمپیٹیشن کا  کامیاب انعقاد

 فیصل آباد : نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں آل پاکستان بزنس کمپیٹیشن کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں ملک بھر کی 50 سے زائد یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔

نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے اس عظیم مقصد کے لیے ملک بھر سے آئے طلبہ نے اپنی تخلیقی سوچ، بزنس آئیڈیاز اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف بزنس مین اور چیئرمین ینگ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان محمد شعیب بٹالوی تھے، جنہوں نے اپنی موٹیویشنل تقریر کے دوران نوجوانوں کو نہ صرف حوصلہ دیا بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان کی بقا ایکسپورٹ کے فروغ میں ہے، اور ایکسپورٹ ہی پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ نوجوان ہی وہ قوت ہیں جو پاکستان کو معاشی طور پر خودمختار بنا سکتے ہیں۔

 

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ جدید اسکلز سیکھیں، عالمی منڈی کو سمجھیں، اور بزنس میں عالمی معیار اپنائیں تاکہ پاکستان عالمی تجارتی میدان میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔

یہ تقریب نہ صرف طلبہ کے لیے سیکھنے اور مقابلہ کرنے کا ایک شاندار موقع تھی بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ایک جھلک بھی تھی، جس میں نوجوان نسل قیادت کے لیے تیار نظر آئی۔

Advertisement