لاہور: قومی کرکٹر وہاب ریاض انگلینڈ سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں، فاسٹ بولر دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے برطانیہ گئے تھے ، وہاب ریاض ورک ویزے کی بجائے وزٹ ویزے پر انگلینڈ گئے جبکہ کرکٹر کو وزٹ ویزے پر ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہ ملی ۔

رپورٹ : انس سعید
تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انگلینڈ کا ورک ویزہ اپلائی کر دیا وہاب ریاض ورک ویزہ ملنے کے بعد دوبارہ انگلینڈ جائیں گے وہاب ریاض آئندہ آٹھ سے دس روز کے اندر ویزہ ملنے کے لیے پرامید ہیں۔
واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ وہاب ریاض قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
وہاب ریاض نے ہنڈرڈ بال کرکٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں ٹیم ٹرینٹ راکٹس کی نمائندگی کرنی ہے ۔ٹورنامنٹ کا آغاز 21 جولائی جبکہ فائنل21 اگست کو کھیلا جانا ہے ویزہ مسائل کے سبب قومی کرکٹر وہاب ریاض ایونٹ کے ابتدائی میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- a day ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
