Advertisement
تجارت

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

ایل این جی کی قیمت میں مئی کےلیےکمی کی گئی ہے، اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 گھنٹے قبل پر مئی 13 2025، 7:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی

مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 1.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی۔

ایل این جی کی قیمت میں مئی کےلیےکمی کی گئی ہے، اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.79ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.68ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے ، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قمیت میں 12.42 فیصد کمی کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر  ایل این جی کی قیمت میں 13.64 فیصدکمی کی گئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement