پکتیکہ /آزاد کشمیر : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پیش گوئی کی ہے کہ سلیکشن کا سورج پاکستان میں غروب ہورہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میرا گھر ہے، مجھے کشمیر آنا نہیں پڑتا یہ میرے خون کے اندر ہے ، ، جلسے میں اتنے افراد کودیکھ کرحیرانی ہوئی ، کچھ لوگ آپ کولالچ دینے یہاں آرہے ہیں ۔ مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کا نام کشمیر فروش ہے ، عمران خان مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال کر آگیا ، عمران خان کا وائرس مقبوضہ کشمیر کو نگل گیاہے ، عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کشمیر فروشی کے بعد کیا منہ لے کر یہاں آتے ہیں۔عمراں خان کو کشمیر بیچنے کاحق کس نے دیا ؟ یہ جتنا مرضی ڈراما کریں ، روئیں دھوئیں ، میری معلومات کے مطابق اس میں عمران خان کی مرضی شامل تھی ۔مقبوضہ کشمیر کے بعد آزاد کشمیر کا سودا ہورہا ہے ۔
مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر فتح کرناتھا ، یہ اب آزاد کشمیر فتح کرنے آرہے ہیں ۔ہماری ماؤں بہنوں نے جو قربانیاں دی ان کو بھلا دینے کا حق تمہیں کس نے دیا ، عمران خان کو کشمیر کا خون فروخت کرنے کا حق کس نے دیا ،یہ ووٹ مانگنے آئے تو پوچھنا کہ کشمیر کا سودا کیوں کرکے آئے ہو ،تم نے کہا تھا ٹرمپ ثالثی کرے گا کیا یہ تھی ٹرمپ کی ثالثی ۔ انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ساری زندگی کھیل کود میں گزاری ہو اس کی کیا خارجہ پالیسی ہو گی ، جس بلے سے کھیلتا تھا اس سے ہی عوام کو مارا ہے ، کشمیر گنوا کر آگیا کیا یہ تھی سلیکٹڈ کی خارجہ پالیسی ۔ عوام پر ایک کے بعد ایک قیامت ڈھانے کے بعد کہتے ہیں میں کیا کروں ؟ کشمیر کا سودا کردیا اورکہتے ہیں کہ ہفتے میں ایک دن سوگ منائیں گے ۔
مریم نواز نے حکومت کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آج ملک میں 12،12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، رمضان میں آٹے اور چینی کیلئے عوام کوذلیل وخوار کیا گیا ، ادویات کی قیمتوں میں 600 فی صد اضافہ کیا گیا ۔ 22کروڑ عوام ان کی نالائقی برداشت کررہے ہیں ۔
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- a day ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago


