کوئٹہ:کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے گوادر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس کے مطابق ضلع بھر میں آج سے غیر معینہ مدت کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گوادرمیں دکانیں شام 7بجے بند ہوں گی،جبکہ عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی اورماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے ۔ گوادرمیں کھیل اورتفریحی مقامات مکمل بند رہیں گے جبکہ ہوٹلزاورریسٹورنٹس میں کھانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
دوسری جانب سربراہ این سی اوسی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ اب اس بات کے واضح آثار ہیں کہ کورونا کی چوتھی لہر شروع ہوچکی ہے،ایس اوپیزپرعملدرآمد نہ ہونااور خاص طور پربھارتی ویرینٹ کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں ۔
مزید پڑھیں :ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کاآغاز ، اسد عمر نے خبردار کردیا
واضح رہے کہ ملک میں ایک بار پھر سے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید27فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار520ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ69ہزار476ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 ہوگئی ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار573 ہے اور 9 لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 دن قبل



