Advertisement
تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 385ڈالر کی سطح پر آگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 7th 2025, 5:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں  800روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 684روپے بڑھ کر 3لاکھ 5ہزار 984روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 385ڈالر کی سطح پر آگئی۔

Advertisement