Advertisement
علاقائی

لکی مروت:پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک شہری جاں بحق

پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 3rd 2025, 10:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لکی مروت:پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک شہری جاں بحق

لکی مروت:صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی 15 گنڈی چوک پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حملے میں دہشت گردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں چوکی کا مین گیٹ مکمل طورپرتباہ ہوگیا۔
دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی شہری گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک پولیس اہلکاراورچوکی کا چوکیدارزخمی ہوگئے، زخمیوں کوفوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ اچانک کیا گیا اورجوابی کارروائی سے دہشتگرد فرارہو گئے۔
پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔
پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قراردیتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا ہے جبکہ شہریوں سے مشکوک حرکات کی اطلاع فوری دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Advertisement