Advertisement
علاقائی

بنوں: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکارشہید

سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 1st 2025, 10:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنوں: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکارشہید

بنوں: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ڈومیل چشمی کے علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں  سب انسپکٹرسمیت 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا۔
ریسکیوحکام کے مطابق فائرنگ میں شہید اہلکاروں کی لاشیں اورزخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں آر پی او اور ڈی پی او بنوں نے پہنچ کرزخمیوں کی عیادت کی اوراہلکاروں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب پولیس کاعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement