آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) میں نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کا بڑا منصوبہ بنایا گیا،وزیر اعظم


اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے۔
اسلام آباد میںڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 11 سے زائد ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2 دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہوچکی ہے، اور ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ ڈی ایف ڈی آئی فورم ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔
دوران خطاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے،ا ن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا تناسب نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
اپنے خطاب میںوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں آئی ٹی کے شعبے نے بہت ترقی کی ہے، ہم نے نوجوانوں کی فلاح کے لیے منصوبوں کا آغاز بہت پہلے کیا تھا،انہوں نے کہا کہ ہونہار طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے گئے،اور شعبہ ٹیکنالوجی میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں،جبکہ زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیف سٹی کا تصور پیش کیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) میں نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کا بڑا منصوبہ بنایا گیا۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 hours ago





