یہ امداد سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں میں استعمال کی جائے گی


ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، یہ امداد سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں میں استعمال کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق امدادی رقم سے 93 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا، خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کیلئے مشروط نقد رقوم فراہم کی جائیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس امداد کا مقصد بہتر غذائیت تک رسائی کو یقینی بنانا ہے، اس اقدام سے خاص طور پر آفت زدہ علاقوں میں رہنے والی خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کو فائدہ پہنچے گا۔
علاوہ ازیں صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی امدادی پروگرام کا حصہ ہوگی، یہ سہولیات ان طبقات کیلئے ہوں گی جنہیں عمومی طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وسطی اور مغربی ایشیا کے ممالک کو ترقیاتی تفریق اور سماجی بہبود کے شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔
اے ڈی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان، کرغزستان اور پاکستان جیسے ممالک میں غربت کی شرح اب بھی بلند ہے، ان ممالک کے عوام کو ضروری سہولیات تک رسائی محدود ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ بینک ایسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو سماجی فلاح کو فروغ دیں۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 hours ago






.jpg&w=3840&q=75)