آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سربراہ ایئر مارشل جان جیکب کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کی

زمبابوے پاکستان سے 12 سپر مشاق طیارے خریدے گا جس سے زمبابوے ایئرفورس کی آپریشنل تربیتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زمبابوے ایئرفورس کے سربراہ ایئر مارشل کی ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سربراہ ایئر مارشل جان جیکب کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ ملاقات میں تربیت، ہیومن ریسورس کی اپ گریڈیشن اور تکنیکی معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 12 سپر مشاق طیاروں کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ زمبابوے پاکستان سے 12 سپر مشاق طیارے خریدے گا جس سے زمبابوے ایئرفورس کی آپریشنل تربیتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ زمبابوے نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں کیڈٹس کی تربیت کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ زمبابوے نے پی اے ایف کے پائلٹس، انجینئرز اور ٹیکنیکل عملے کی تعیناتی کی بھی درخواست کی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل






.jpg&w=3840&q=75)