سیاسی معاہدہ نہیں ہوتا تو کالا باغ جیسا منصوبہ بھی لمبا ہوجاتا ہے، ایک دوسرے کی ٹیکنیکل پوزیشنز کو سمجھنا چاہئے،ملک احمد خان


لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنی پانی کی حفاظت کریں۔
پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد رہنماؤں کی جانب سے گفتگو کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما حسن مرتضی نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں گورننس پر اپنے تحفظات کا بتایا ہے، ایک ہفتے میں دوبارہ ملنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مثبت پیشرفت کی امید ہے۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے گفتگو میں کہا کہ پانی کی تقسیم ارسا کرتی ہے، پانی کی تقسیم کے فارمولے پر سب کو اتفاق ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا مسئلہ نمبرز اور ڈیٹا پر بات کریں گے، سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنی پانی کی حفاظت کریں۔
میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ صوبائی خودمختاری صوبوں کے حقوق سے جڑی ہے، بطور پنجاب شناخت پر مجھے فخر ہے،ان کاکہنا تھا کہ سیاسی معاہدہ نہیں ہوتا تو کالا باغ جیسا منصوبہ بھی لمبا ہوجاتا ہے، ایک دوسرے کی ٹیکنیکل پوزیشنز کو سمجھنا چاہئے۔
اس سےقبل پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کررہے ہیں۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف ،ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی ، مرتضیٰ حسن جبکہ ن لیگ کی جانب سے مشیر وزیراعظم پاکستان راناثناءاللہ، ملک محمد احمد خان سینئر وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آن لائن شرکت کی۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل





