این-آر-ایس-پی مائیکرو فنانس بینک اور مائی ٹی ایم پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین بینکنگ سروسز کے اشتراک کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد
لاہور/ بہاولپور: 7 جولائی 2021 کو این-آر-ایس-پی بینک کے ہیڈ کوارٹر بہاولپور میں ،چیف ایگزیکٹو آفیسر وپریذیڈینٹ NRSP مائیکرو فنانس بینک ظہور حسین خان اور سی-ای-او MYTM پرائیویٹ لمیٹڈ ڈاکٹر زین فاروق نے بینکنگ سروسزکے باہمی اشتراک کے معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنا دی
اس پروجیکٹ میں NRSP بینک "MYTM" کے پلیٹ فارم کے ذریعہ صارفین کو ڈیجیٹل بینکنگ سروسز فراہم کرتے ہوئے ترقی کے نئے سفر پر گامزن ہو گا۔ دونوں ادارے لوگوں کی ٹیکس نیٹ میں شمولیت اور ڈیجیٹل بینکاری کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں گے,تاکہ پاکستان کے 83 فیصد ایسے افراد کو اس سسٹم میں لایاجا سکےجو ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم نہیں رکھتے یا رکھتے ہوئے استعمال نہیں کرتے ۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی خاتون جس کے آگے سپرپاور امریکہ کا صدر بھی جھکنے پر مجبور ہوگیا
اس تقریب میں NRSP بینک کی جانب سے،ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ/ہیڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی , قاسم نصیر(سینئر وائس پریذیڈنٹ/سینئر مینیجر بزنس ٹیکنالوجی اور کاشف جمال(سینئر وائس پریذیڈنٹ/سینئر مینیجر برانچ لیس بینکنگ) نے بھی شرکت کی، جبکہ MYTM کمپنی کی جانب سے شامل ہونے والے دیگر افراد میں جواد محمود(چیف آپریٹنگ آفیسر)،عثمان خان(چیف ٹیکنالوجی آفیسر)،سید ریاض(ہیڈ آف پارٹنر شپ،پراڈکٹ اینڈ اسٹریٹیجی)،سید عاطف عباس(ہیڈ آف برانچ لیس بینکنگ),سرور اعوان(مینیجر آپریشنز اینڈ پارٹنر شپ)،اسد اعجاز(کسٹمر ایکسپیرئنس لیڈ) اور محمد معاذ مرزا(فنانشل اینالسٹ) شامل تھے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں :کورونا کی ایک اورنئی خطرناک قسم "لیمبڈا " سامنے آگئی
این-آر-ایس-پی کا شمار پاکستان میں چھوٹے قرضہ جات دینے والے بینکوں میں سر فہرست ہے۔بینک کا مقصد غریب اور پسماندہ طبقے کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے جس میں چھوٹے گھریلو کاروباری افراد اور دکاندار بھی شامل ہیں۔اس کے ساتھ NRSP اپنے سرکاری و نجی کارپوریٹ صارفین کو بہترین بینکنگ سروسز بھی فراہم کرتا ہے۔ مائی ٹی ایم دکانداروں اور تاجروں کو بیک وقت ایک ایساڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرنے جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی مالی ضروریات کو آسان قرضہ جات کے ذریعے پورا کر پائیں گے، اس کے لیے انہیں روایتی بینکاری کے پیچیدہ مراحل سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
دکانداروں کو مہیا کیے گئے اس پلیٹ فارم پر صارفین بغیر سمارٹ فون کے یوٹیلیٹی بل، بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کے ٹکٹس,ایئر ٹکٹس، سینما ٹکٹس اور دیگر پراڈکٹس خرید سکتے ہیں۔اس کے ساتھ کسی بھی MYTMدکان پر آسان قرضہ جات کی درخواست یا اقساط کی ادئیگی بھی باآسانی کی جا سکے گی۔ MYTM ایک ہائبرڈ ماڈل کے ساتھ مارکیٹ میں آرہا ہے جس میں صارفین کے لیے Cash-based اور Cashless دونوں طرح کے لین دین کی سہولت بیک وقت فراہم کی گئی ہے۔ MYTM کا مقصد اپنے دکان نیٹ ورک کے ذریعہ صارفین کا اعتماد بحال کرنا ہے،کمپنی کا ہدف سال 2030 تک ایک لاکھ سے زائد دکانوں کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کرنا ہے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل





