پنجاب میں غیر ملکی اداروں کی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،مریم نواز


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امریکی وفدسے ملاقات کی اور ان کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن، پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز شامل تھے۔
دوران ملاقات پنجاب میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا گیا، جبکہ پاک امریکہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی اداروں کی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ غیر ملکی اداروں کی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون کے نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے، پاک امریکہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک امریکہ پارٹنرشپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جدید فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
- 42 منٹ قبل

بوکھلاہٹ کا شکارمودی سرکارنے آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کردیا
- 3 گھنٹے قبل

ڈی چوک احتجاج:اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کے 82 کارکنوں کو سزائیں سنا دیں
- 3 گھنٹے قبل

خفیہ دستاویز لیک کا معاملہ، حواس باختہ مودی سرکار نے بھارتی انٹیلی جنس سربراہ کو برطرف کردیا
- 2 گھنٹے قبل

مودی سرکار نے بوکھلاہٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا
- 5 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ:قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
بھارتی فضائیہ کے 30 سال میں فضائی حادثات میں 150 سے زائد پائلٹس ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

خیبر : منکی پاکس کے پھیلاؤ کے خدشات، جمرود میں12 دنوں کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
- 2 گھنٹے قبل
9 مئی مقدمات: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی
- 4 گھنٹے قبل

مسلسل اضافے کے بعدسونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا پاناما اور ڈنمارک کےہم منصبوں سے رابطہ، خطے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا
- 3 گھنٹے قبل

شوبز شخصیات کا پنجاب حکومت کے فلم انڈسٹری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم
- 3 گھنٹے قبل