Advertisement
علاقائی

کراچی کی ترقی کے لئے وفاق سے 100 ارب روپے گرانٹ کی درخواست

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے گرانٹ ناگزیر ہے اور وفاقی حکومت کو اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھانے چاہیے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 8th 2025, 12:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کی ترقی کے لئے وفاق سے 100 ارب روپے گرانٹ کی درخواست

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کراچی کے لیے 100 ارب کا ترقیاتی پیکج منظور کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیر اعظم کو خط ارسال کیا ہے جس میں کراچی کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج منظور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے گرانٹ ناگزیر ہے اور وفاقی حکومت کو اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھانے چاہیے۔

خط میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت سے فوری فنڈز جاری کرنے کی ضرورت ہے۔

کامران ٹیسوری نے اپنے خط میں کراچی کے شہریوں کے مسائل کے حل کو قومی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

Advertisement