Advertisement
تجارت

آئی ایم ایف کا گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت کے لیے وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

 آئی ایم ایف مشن نے 6 فروری سے 14 فروری 2025 کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کے لیے ابتدائی کام مکمل کرنا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 4th 2025, 2:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی ایم ایف کا گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت کے لیے وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت کے لیے وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

اعلیٰ سطح ذرائع نے بول نیوز کو تصدیق کی ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کے دورے پر آرہا ہے، وفد پاکستان کی گورنننس سے متعلق امور کی تکنیکی معاونت کے لیے دورہ کرے گا، آئی ایم ایف وفد کا یہ دورہ گورننس سے متعلق امور کا فالواپ ہوگا۔

 آئی ایم ایف مشن نے 6 فروری سے 14 فروری 2025 کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کے لیے ابتدائی کام مکمل کرنا تھا۔

اعلیٰ سطح ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بجٹ سے متعلق بات چیت کے لیے آئی ایم ایف کا کوئی دورہ شیڈول نہیں، بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف سے ورچوئل بات چیت کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے آئی ایم ایف نے گورنننس، کرپشن کے تشخیصی جائزے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی تھی۔

 

Advertisement