پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ
پولیس کی تھرمل کیمروں کی مدد سے جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا


تونسہ میں دہشت گردوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کاظمی کے مطابق دہشت گردوں نے جھنگی پولیس چوکی پر راکٹ فائر کیے جس کے بعد پولیس نے تھرمل کیمروں کی مدد سے جوابی کارروائی کی۔
پولیس نے بتایا کہ بھرپور اور مؤثر کارروائی پر ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ باقی فرار ہوگئے جبکہ حملے میں پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ پنجاب خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کا یہ آٹھواں حملہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز پنجاب پولیس نے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش اور حکیم کوش کو ہلاک کیا۔
ہلاک ڈاکو گزشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مرکزی ملزم تھے۔
گزشتہ سال 22 اگست کو ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے حملہ کرکے پولیس کے 12 جوانوں کی شہید کیا تھا۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 hours ago





