جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف
بھارتی ٹی وی چینلز نے جعلی ویڈیوز، پرانی تصاویر اور اے آئی سے بنی ویڈیوز کا سہارا لیا

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہوگئے۔
گزشرہ روز بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان دشمن عناصر سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹز نے کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے اور را کے پیغامات کو سوشل میڈیا پر پھیلانے کی کوشش کی، بھارتی ٹی وی چینلز نے جعلی ویڈیوز، پرانی تصاویر اور اے آئی سے بنی ویڈیوز کا سہارا لیا تاکہ غلط معلومات اور پروپیگنڈا پھیلایا جا سکے۔
جھوٹے پراپیگنڈے میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ مخصوص سیاسی جماعت کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، جو ریسکیو آپریشن میں افواجِ پاکستان کے خلاف زہر اُگلنے میں مصروف ہیں، جعفر ایکسپریس پر حملے کی جعلی ویڈیوز بھی بھارتی اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئیں،جن میں ایک ویڈیو 2022 کی ایک فلم کی تھی۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس پرحملے کی خبر سب سے پہلے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک ہوئی، جسے بھارتی اور پی ٹی آئی اکاؤنٹس نے فوراً پھیلایا۔ مخصوص سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جھوٹے پروپیگنڈا کی عبارت بی ایل اے اور را کے آلہ کار لکھ رہے ہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان مخالف طاغوتی قوتیں غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں استعمال ہو کر ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے اپنے ہی ملک کی منفی تصویر کشی کر رہی ہیں۔

جنوبی ایشیا میں ایٹمی کشیدگی میں اضافہ، بھارت کی جارحانہ حکمتِ عملی عالمی خطرہ بن گئی
- 12 گھنٹے قبل

افغان طالبان اور بھارت گٹھ جوڑ بے نقاب، سابق افغان جنرل کے ہوشربا انکشاف
- 4 منٹ قبل

نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان : کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، کار میں سوار 5 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول کی گرفتاری کا حکم جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا چین میں پانڈا بانڈ کے لیے روڈ شو کا انعقاد
- 12 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ کی برازیل پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی دھمکی
- ایک گھنٹہ قبل

نیتن یاہو کا دورہ واشنگٹن بے نتیجہ، غزہ جنگ بندی پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی
- 14 گھنٹے قبل

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ: غیر ملکیوں کو مخصوص علاقوں میں جائیداد خریدنے کی اجازت
- 14 گھنٹے قبل

حوثی باغیوں کا اسرائیل جانے والے ایک اور تجارتی بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک ،15 لاپتہ
- ایک گھنٹہ قبل
ملک بھر سے حاصل کردہ 102 ماحولیاتی نمونوں سے 30 میں پولیو وائرس کی تصدیق
- 2 گھنٹے قبل

ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، مختلف حادثات میں 9 افرادجاں بحق
- 2 گھنٹے قبل