NA-18 انتخابی تنازع: عمر ایوب کے خلاف دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
درخواست بابر نواز کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں صرف ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی گئی ہے، جبکہ انتخاب کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ شامل نہیں


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے انتخاب کو چیلنج کرنے سے متعلق کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
یہ درخواست بابر نواز کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں صرف ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی گئی ہے، جبکہ انتخاب کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ شامل نہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حلقہ این اے-18 کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر جعلی ووٹنگ ہوئی، جبکہ نتائج کی کنسولیڈیشن (تصدیق) کا عمل بھی مکمل نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق تقریباً 11,500 ووٹ مسترد کیے گئے، اور 604 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے 7 لاکھ سے زائد ووٹوں میں سے 3 لاکھ 62 ہزار ووٹ صرف 540 منٹ میں ڈالے گئے، جو بظاہر ناقابلِ فہم اور عملی طور پر ناممکن ہے۔
الیکشن کمیشن کے رکن بابر بھروانہ نے سماعت کے دوران سوال اٹھایا کہ "کیا ایسی کوئی نظیر موجود ہے جس میں وقت گزرنے کے بعد اور الیکشن ٹریبونل سے رجوع نہ کرنے کی صورت میں الیکشن کمیشن نے از خود الیکشن کالعدم قرار دیا ہو؟" ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے اعتراضات ریٹرننگ افسر کے سامنے اٹھائے جانے چاہیے تھے، جو درخواست گزار نے نہیں کیے۔
درخواست گزار کے وکیل نے اس پر مؤقف دیا کہ انہیں کنسولیڈیشن کے عمل سے متعلق کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، اور ریٹرننگ افسر نے قانون کی خلاف ورزی کی۔
عمر ایوب کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابر نواز نے الیکشن کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر اپنی شکست تسلیم کی، اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے عمر ایوب کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار نہ دھاندلی ثابت کر سکا، اور نہ ہی مقررہ قانونی فورمز سے رجوع کیا۔
تمام دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، جو آئندہ چند روز میں سنایا جائے گا۔

نیتن یاہو کا دورہ واشنگٹن بے نتیجہ، غزہ جنگ بندی پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی
- 3 hours ago

یو اے ای بینک کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی شریعہ مطابقت یافتہ فنانسنگ
- 7 hours ago

صدر زرداری کے استعفے کی خبریں بے بنیاد اور جمہوریت مخالف سازش ہیں، شیری رحمٰن
- 6 hours ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی؛ فی تولہ نرخ 3000 روپے کم ہو گئے
- 6 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری: شبمن گل سرفہرست، بابر اعظم دوسرے نمبر پر برقرار
- 7 hours ago

جنوبی ایشیا میں ایٹمی کشیدگی میں اضافہ، بھارت کی جارحانہ حکمتِ عملی عالمی خطرہ بن گئی
- 29 minutes ago
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس کو اسٹیٹس میں بھی مینشن کیا جا سکے گا
- 5 hours ago

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ: غیر ملکیوں کو مخصوص علاقوں میں جائیداد خریدنے کی اجازت
- 2 hours ago

وزیراعظم سے ترک وزرا کی ملاقات: تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اظہار
- 3 hours ago

ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو ریگولیشن کی طرف پاکستان کا بڑا قدم: ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 منظور
- 5 hours ago

فیصل آباد: آن لائن فراڈ کیس میں گرفتار 149 ملکی و غیر ملکی ملزمان 5 روزہ ریمانڈ پر سائبر کرائم ایجنسی کے حوالے
- 3 hours ago

پاکستان کا چین میں پانڈا بانڈ کے لیے روڈ شو کا انعقاد
- 42 minutes ago