Advertisement
پاکستان

این سی او سی کی عید الا ضحی پر مویشی منڈیوں کیلئے ہدایات جاری

اسلام آباد: این سی او سی نے ملک بھر میں عید الا ضحی پر مویشی منڈیوں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔مویشی منڈیوں کے تمام سٹاف اور تاجروں کا ویکسین لگانا لازمی قرار دیدیا گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 5th 2021, 5:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر (این سی او سی )  نے ملک بھر میں  عید الا ضحی  پر مویشی منڈیوں کے لئے  ہدایات جاری کر دیں۔مویشی منڈیوں کے تمام سٹاف اور تاجروں کا ویکسین لگانا لازمی قرار دیدیا گیا ۔این سی او سی نے ہدایت جاری کی ہیں کہ مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی اور کرونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

این سی او سی  نے کہا ہے کہ انتظامیہ کو داخلے پر ہینڈ سینیٹائزر،ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی گئی ہے،اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں ۔

دوسری جانب ڈی جی این سی او سی کی قیادت میں وفد نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا ہے۔این سی او سی کے مطابق وفد نے گلگت بلتستان میں کرونا کی مجموعی صورتحال اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا، وفد نے گلگت، شگر اور ہنزہ کے ویکسین سنٹرز کا معائنہ کیا ،این سی او سی نے تمام سیاحتی مقامات کی ویکسین کیلئے رجسٹرڈ آبادیوں کو 100 فیصد ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے،گلگت بلتستان میں کرونا کی روک تھام اور ویکسین کے عمل میں بہتری لانے کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

Advertisement
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
Advertisement