کراچی : وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سعودآباد چورنگی سے تھڈو نالو اورسومارکنڈیانی گوٹھ تک 3.5 کلومیٹر روڈ کا افتتاح کردیا ،پروجیکٹ 1.2 ارب روپے کی لاگت سے مکل ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے سعودآباد چورنگی سے تھڈو نالو اورسومارکنڈیانی گوٹھ تک سڑک کا افتتاح کردیا ۔ اس پروجیکٹ پر5 جولائی 2019 کوکام شروع ہوا تھا۔ یہ پروجیکٹ ورلڈبینک کے تعاون سے کراچی نیبرہوڈامپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہوا ہے،اجس کی لاگت پر1.2 ارب روپے خرچ ہوئے، اور اس روڈ پر 130میٹر آرسی سی برج بھی بنائے گئے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ روڈ کی تعمیر سے ملیر کے علاقے کی دیہی زندگی اورمعیشت میں بہتری آئے گی، روڈ کی تعمیر سے علاقے کی پراپرٹی کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا ہے یہ روڈ واک وے اور بیٹھک کی ایک بہترین تفریح گاہ بن گیا ہے ۔
وزیر اعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اب اس علاقے کے لوگوں کی ذمے داری ہے کہ وہ اس روڈ کی خوبصورتی کی حفاظت کریں ۔
اس روڈ کا 2.9 کلومیٹر دو رویہ روڈ ہے،اس سڑک کے ساتھ ایک کلومیٹر گرین بیلٹ کے ساتھ واک وے بھی بنایا گیا، واک وے 9 میٹر کشادہ ہے ، شہریوں کی سہولت کے لیے اس روڈ پر بہترین لائیٹ، اسٹریٹ فرنیچر اور دو بس اسٹاپ بھی بنائے گئے ہیں۔ سڑک پر 200 پولز لگاکر 140 واٹ کی ایل ای ڈی لائیٹ بھی لگائی گئی ہیں ۔
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل



