پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کرنے کے دعووں کو ’افواہ‘ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے 28 جون کو تصدیق کی تھی کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و وزیر سے ایک ہفتہ قبل شادی کرلی تھی۔
حریم شاہ نے اگرچہ شادی کی تصدیق کی تھی لیکن انہوں نے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا، جس کی وجہ سے ان کے شوہر سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔
ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیلیں کہ حریم شاہ نے میرپورخاص سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ سے شادی کرلی لیکن انہوں نے 28 جون کو ہی ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔
بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹک ٹاک اسٹار کی شادی سے متعلق لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔
حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے افواہیں پھیلنے کے بعد صوبائی وزیر تیمور ٹالپر نے بھی انہیں مسترد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا تھا۔
تاہم اب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس پر خاموشی توڑتے ہوئے حریم شاہ کی شادی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔
جی این این کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے حریم شاہ کی پی پی رہنما سے شادی کے سوال پر ایسی خبروں کو ’شوشہ‘ قرار دیا۔
حریم شاہ کا دولہا کون ہے؟
— GNN (@gnnhdofficial) June 30, 2021
بلاول بھٹو سے بھی سوال ہوگیا۔ ۔ ۔
صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے کیا جواب دیا سنئیے @BBhuttoZardari pic.twitter.com/KprrCcqQAj
بلاول بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک اسٹار کی پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کی خبروں کو ’سازش‘ قرار دیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں کی جانے والی پریس کانفرنس کے بعد جب حریم شاہ سے شادی کا سوال کیا گیا تو انہوں نے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا۔
View this post on Instagram
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مذکورہ تمام باتیں دوسرے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش اور سازش ہیں،حقیقت میں ایسا کچھ ہوا ہی نہیں۔
رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ایسی خبریں دوسرے اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے لائی جاتی ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ تاحال حریم شاہ نے اپنے مبینہ شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم دعویٰ کیا ہے کہ وہ 4 جولائی کو ہنی مون کے لیے شوہر کے ساتھ ترکی روانہ ہوں گی اور واپسی پر کراچی میں ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے۔
حریم شاہ کے مطابق ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ جب تک پہلی بیوی کو نہیں منا لیں گے تب تک ان کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 دن قبل


