نہیں شکریہ لیکن ہم 9.74 بلین ڈالر میں ایکس تو ضرور خرید لیں گے، سی ای او اپن اے آئی

.jpg&w=3840&q=75)
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اوپن اے آئی پر نظریں جما لی ہیں اور انہوں نے اسے خریدنے کے لیے بڑی بولی لگا دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے خصوصی گروپ نے اوپن اے آئی کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے 97.4 بلین ڈالر کی پیشکش کردی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب مسک نے اوپن اے آئی کو منافع بخش کمپنی بننے سے روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا۔
دوسری طرف ایلون مسک کے اوپن اے آئی خریدنے کے بیان پر سیم آلٹ مین کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں ایلون مسک کو ایکس اکاؤنٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں شکریہ لیکن اگر آپ چاہیں تو ہم 9.74 بلین ڈالر میں ایکس تو ضرور خرید لیں گے۔
رپورٹ کے مطابق مسک نے 2015 میں اوپن اے آئی کی مشترکہ بنیاد رکھی، لیکن 2019 میں انہوں نے اوپن اے آئی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی بعد ازاں ایلون مسک نے سال 2023 میں اپنی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ”xAI“ قائم کی، جو مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک بڑا نام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ایلون مسک نے کہا کہ اوپن اے آئی کو حفاظت اور کھلے پن کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے اپنے اصل مشن پر واپس جانا چاہیے۔

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
- 6 minutes ago

صدر مملکت نے نئے مالی سال کے فنانس بل پر دستخط کر دئیے
- 14 hours ago

امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھالیں
- 13 minutes ago

ایران اسرائیل جنگ: شہداء کی تعداد 900 سے متجاوز، خواتین و بچوں سمیت 935 افراد جاں بحق
- 14 hours ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری
- 28 minutes ago

صہیونی فورسز کا غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 95 فلسطینی شہید
- 19 minutes ago

حکومت کا بڑا ریلیف: گھریلو صارفین کے بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
- 13 hours ago

امریکی خاتون پاکستان آ کر نوجوان سے شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار
- 10 hours ago

کراچی میں سندھ ایمپلائز الائنس کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال
- 13 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1,248 پوائنٹس کے اضافے سے 1.25 لاکھ کی سطح عبور کرگیا
- 14 hours ago

پاکستان اور ایران کا دفاعی و خارجہ امور پر براہِ راست مشاورت کا فیصلہ، اہم ملاقاتیں متوقع
- 10 hours ago

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید
- a minute ago