ادارے کا فیلڈ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ مختلف مقامات پر موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے، ترجمان واسا


راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات گئے موسلا دھار بارش ہوئی، سیالکوٹ، ہری پور، وزیر آباد اور کالا باغ میں بھی بادل برس پڑے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شدید بارش کے خدشے کے پیش نظر واسا راولپنڈی نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی، ترجمان واسا کے مطابق ادارے کا فیلڈ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ مختلف مقامات پر موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔
ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ بارش کی شدت کے پیش نظر نالہ لئی کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاہم فی الحال پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، انہوں نے کہاکہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جو خطرے کی سطح سے نیچے ہے تاہم ادارہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں خصوصی احتیاط برتیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری واسا کی ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش پی ایم ڈی کے مقام پر جبکہ 38 ملی میٹر شمس آباد میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 10 منٹ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 5 منٹ قبل

جسٹس عتیق شاہ کو پشاور جبکہ جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

نئے مالی سال کے پہلے روز ہی سونا مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 31 منٹ قبل

اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
- 15 منٹ قبل

مستونگ،دہشت گردوں کاتحصیل دفتر پر حملہ، فائرنگ میں ایک لڑکا شہید
- ایک گھنٹہ قبل

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید
- 39 منٹ قبل

چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کےلیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری
- 2 گھنٹے قبل

قومی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز و بنگلہ دیش،شاداب خان اسکواڈ سے باہر
- 2 گھنٹے قبل

اینڈرائیڈ فونز پر جی میل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بہترین فیچر کا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوارکی جان لے لی
- 2 گھنٹے قبل

کراچی: صوبائی محکمہ صحت میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
- 2 گھنٹے قبل