Advertisement

صہیونی فورسز کا غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 95 فلسطینی شہید

اسرائیلی بحریہ نے غزہ سٹی کے ساحل پر واقع ایک کیفے کو بھی نشانہ بنایا،اس حملے میں 30 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 hours ago پر Jul 1st 2025, 9:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
صہیونی فورسز کا  غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 95 فلسطینی شہید

اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید 95 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج نے پیر کے روز کئی علاقوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 95 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہداء میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امداد کے حصول کے لیے کھڑے تھے جبکہ ایک ہجوم سے بھرے اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کو ہونے والے حملوں میں صرف غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں 62 فلسطینی شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ سٹی کے ساحل پر واقع ایک کیفے کو بھی نشانہ بنایا،اس حملے میں 30 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ شہداء میں خواتین، بچے اور صحافی بھی شامل ہیں، جو اس کیفے میں جمع تھے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حملے غزہ میں جاری انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہے ہیں، جہاں لاکھوں افراد پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم اور شدید خطرات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج نے غزہ پر بے رحمانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 56 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Advertisement
کراچی: صوبائی محکمہ صحت میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

کراچی: صوبائی محکمہ صحت میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

  • ایک گھنٹہ قبل
لاہور  سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں  زلزلے کے جھٹکے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

  • 3 گھنٹے قبل
ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال،  صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں

ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال، صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں

  • 3 گھنٹے قبل
پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا

  • 4 گھنٹے قبل
چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کےلیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری

چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کےلیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری

  • 38 منٹ قبل
فون کال لیک  معاملہ، آئینی عدالت نے تھائی لینڈ کی وزیر اعظم کو معطل کر دیا

فون کال لیک معاملہ، آئینی عدالت نے تھائی لینڈ کی وزیر اعظم کو معطل کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ،انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ،انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

  • 4 گھنٹے قبل
کراچی:  تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوارکی جان لے لی

کراچی:  تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوارکی جان لے لی

  • ایک گھنٹہ قبل
جوڈیشل کمیشن اجلاس، پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور

جوڈیشل کمیشن اجلاس، پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور

  • 32 منٹ قبل
اینڈرائیڈ فونز پر جی میل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بہترین فیچر کا اضافہ

اینڈرائیڈ فونز پر جی میل استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بہترین فیچر کا اضافہ

  • 22 منٹ قبل
قومی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز و بنگلہ دیش،شاداب خان اسکواڈ سے باہر

قومی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز و بنگلہ دیش،شاداب خان اسکواڈ سے باہر

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہورایئرپورٹ پر قائم

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہورایئرپورٹ پر قائم

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement