اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کی ہر کوشش کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان مختلف ریجنز کےدرمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا ،آرمی چیف نےنیشنل سکیورٹی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا، آرمی چیف نے اسٹریٹجک اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کی ہر کوشش کے ساتھ کھڑا ہے،پاکستان مختلف ریجنز کےدرمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے،افغانستان میں موجود امن دشمن علاقائی امن واستحکام سے کھیل رہےہیں، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں ،کشمیریوں کی خواہش کے مطابق ہی حل ہوسکتا ہے، مقبوضہ کشمیرکےعوام کی حق خودارادیت کی جدوجہدکی حمایت کرتےہیں۔
آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ ڈاکٹرائن کوبہترسےبہتربنانےکےلئےکوشاں ہیں،مختلف نوعیت کےخطرات سےمؤثراندازمیں نمٹنےکیلئےپرعزم ہیں،پیشہ ورانہ مہارت،فرض شناسی پاک فوج کاطرہ امتیازہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تربیتی اورآپریشنل تیاریوں کومزیدنکھارنےکی ہدایت کی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ماڈرنائزیشن اورجدیدٹیکنالوجی اختیارکرناوقت کی اہم ضرورت ہے،بہترین مزین،تربیت یافتہ،متحرک فوج کسی بھی چیلنج سےنمٹ سکتی ہے،مسلح افواج اورقوم کےاعتمادکےبندھن کوتوڑنےکےخواہشمندناکام ہوں گے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورس مکمل کرنےوالوں کومبارکباد دی۔آرمی چیف نے افسران کوبہترین مہارتیں اورصلاحیتیں بروئےکارلانےکی ہدایت کی۔
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 21 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل


